المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 18645–18652) باب: (احادیث 18645 تا 18652)
حدیث نمبر: 18649
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، أَدَعُ الطَّعَامَ لِغَرَضٍ فِي نَفْسِي مِنْهُ شَيْءٌ فَقَالَ: «لَا يَتَخَلَّجَنَّ فِي نَفْسِكَ، أَوْ صَدْرِكَ شَيْءٌ ضَارَعْتَ فِيهِ النَّصْرَانِيَّةَ»ترجمہ
سیدنا ہلب طائی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں ایک کھانا اپنے دل میں کسی وجہ سے چھوڑ دیتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے نفس یا دل میں کوئی ایسی بات نہ کھٹکے جس میں تم نے عیسائیت سے مشابہت اختیار کی ہو۔“