حدیث نمبر: 18646
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ، عَنْ أَبِيهِ: قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ طَعَامِ النَّصَارَى فَقَالَ: «لَا يَحِيكَنَّ فِي صَدْرِكَ طَعَامٌ ضَارَعْتَ فِيهِ النَّصْرَانِيَّةَ» قَالَ: وَرَأَيْتُهُ يَضَعُ إِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى
ترجمہ

سیدنا ہلب طائی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے عیسائیوں کے کھانے کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے دل میں کوئی ایسا کھانا نہ کھٹکے جس میں تم نے عیسائیت سے مشابہت اختیار کی ہو۔“ اور میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اپنا ایک ہاتھ دوسرے پر رکھتے تھے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الهاء / حدیث: 18646
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 166، حدیث 426