المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 18645–18652) باب: (احادیث 18645 تا 18652)
حدیث نمبر: 18645
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، طَعَامٌ لَا أَدَعُهُ إِلَّا تَحَرُّجًا، فَقَالَ: «لَا يَتَخَلَّجَنَّ فِي صَدْرِكَ شَيْئًا ضَارَعْتَ فِيهِ النَّصْرَانِيَّةَ»ترجمہ
سیدنا ہلب طائی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک کھانا ہے جسے میں صرف حرج کے اندیشے کی وجہ سے چھوڑتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے دل میں کوئی ایسی بات نہ کھٹکے جس میں تم نے عیسائیت سے مشابہت اختیار کی ہو۔“