المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند وحشي باب: سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 18581
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا هَوْبَرُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ، ثنا وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ النَّجَاشِيُّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَخَاكُمُ النَّجَاشِيَّ قَدْ مَاتَ، قُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْهِ» ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْهِ وَقَدْ مَاتَ فِي كُفْرِهِ؟ قَالَ: " أَلَا تَسْمَعُونَ إِلَى قَوْلِ اللهِ جَلَّ وَعَزَّ {وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لِمَنْ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ} [آل عمران: ١٩٩] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ "ترجمہ
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جب نجاشی کا انتقال ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا بھائی نجاشی فوت ہو گیا ہے، اٹھو اور اس کی نماز جنازہ پڑھو۔“ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اس کی نماز جنازہ کیسے پڑھیں جبکہ وہ اپنے کفر کی حالت میں فوت ہوا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اللہ عزوجل کا یہ فرمان نہیں سنتے: ”اور بے شک اہلِ کتاب میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ پر اور اس پر جو تمہاری طرف نازل کیا گیا اور جو ان کی طرف نازل کیا گیا، ایمان رکھتے ہیں“ [سورۃ آل عمران: 199]، آیت کے آخر تک۔“