المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحكم بن عتيبة، عن أبي جحيفة باب: حکم بن عتیبہ کی سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18541
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ جَمِيلٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ قَالُوا: ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وسُفْيَانُ بْنُ الْحُسَيْنِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ بِالْأَبْطَحِ، فَخَرَجْتُ فِيمَنْ يَنْظُرُ إِلَيْهِ فَرَأَيْتُهُ قَدْ جَاءَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ رَكَزَ عَنَزَةً فَصَلَّى بِأَصْحَابِهِ رَكْعَتَيْنِ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ابطح میں اترے تو میں بھی ان لوگوں میں نکلا جو آپ ﷺ کو دیکھنے جا رہے تھے۔ میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ کے پاس وضو کا پانی لایا گیا تو آپ ﷺ نے وضو کیا، پھر نیزہ گاڑ دیا اور جب سورج ڈھل گیا تو اپنے صحابہ کو دو رکعت نماز پڑھائی۔