المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحكم بن عتيبة، عن أبي جحيفة باب: حکم بن عتیبہ کی سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18542
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَزِيزٍ الْمَوْصِلِيُّ، قَالَ: ثنا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا أَبُو إِسْرَائِيلَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، سَعِّرْ لَنَا قَالَ: «إِنَّ اللهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللهَ وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي عَرَضٍ وَلَا مَالٍ»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے لیے نرخ مقرر فرما دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نرخ مقرر کرنے والا تو اللہ ہے، وہی تنگی اور کشادگی دینے والا ہے، مجھے امید ہے کہ میں اللہ سے اس حال میں ملوں کہ تم میں سے کوئی مجھ سے عزت یا مال کے کسی ظلم کا مطالبہ نہ کر رہا ہو۔“