المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحكم بن عتيبة، عن أبي جحيفة باب: حکم بن عتیبہ کی سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18540
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ح وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالُوا: ثَنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ يَقُولُ: «خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْهَاجِرَةِ فَأُتِيَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَأْخُذُونَ مِنْ فَضْلِ طُهُورِهِ، فَيَتَمَسَّحُونَ بِهِ، فَصَلَّى الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ» وَهَذَا لَفْظُ حَدِيثِ عَاصِمِ بْنِ عَلِيٍّ وَالْآخَرُونَ نَحْوَهُترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ دوپہر کی گرمی میں نکلے، آپ ﷺ کے پاس وضو کا پانی لایا گیا تو آپ ﷺ نے وضو کیا، لوگ آپ ﷺ کے وضو کے بچے ہوئے پانی میں سے لے کر اس سے اپنے بدن پر ملنے لگے، پھر آپ ﷺ نے ظہر دو رکعت اور عصر دو رکعت پڑھائی جبکہ آپ ﷺ کے سامنے ایک نیزہ تھا۔
یہ الفاظ عاصم بن علی کی روایت کے ہیں، اور باقی راویوں نے اسی طرح بیان کیا ہے۔