المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شعبة بن الحجاج، عن عون بن أبي جحيفة باب: شعبہ بن حجاج کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18515
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَأَبُو خَلِيفَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنا شُعْبَةُ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: رَأَيْتُ أَبِي اشْتَرَى غُلَامًا حَجَّامًا فَكَسَرَ مَحَاجِمَهُ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: «إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ، وَثَمَنِ الْكَلْبِ، وَعَنْ مَهْرِ الْبَغِيِّ، وَلَعَنَ الْوَاشِمَةَ، وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَآكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ»ترجمہ
عون بن ابوجحیفہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو دیکھا کہ انہوں نے ایک پچھنے لگانے والا غلام خریدا، پھر اس کے پچھنے لگانے کے آلات توڑ دیے۔ میں نے اس بارے میں ان سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے خون کی قیمت، کتے کی قیمت اور زانیہ عورت کی اجرت سے منع فرمایا، اور گودنے والی اور گدوانے والی، اور سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت فرمائی۔“