حدیث نمبر: 18514
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ، يُحَدِّثُ قَالَ: «خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْهَاجِرَةِ إِلَى الْبَطْحَاءِ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّى الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّى الْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ» قَالَ شُعْبَةُ: وَزَادَ عَوْنٌ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: كَانَ يَمُرُّ مِنْ وَرَائِهَا الْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ، ثُمَّ قَامَ النَّاسُ فَجَعَلُوا يَأْخُذُونَ يَدَهُ فَيَمْسَحُونَ بِهَا وُجُوهَهُمْ فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَوَضَعْتُهَا عَلَى وَجْهِي، فَإِذَا هِيَ أَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ، وَأَطْيَبُ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ "
ترجمہ

سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ دوپہر کی گرمی میں بطحاء کی طرف نکلے، وضو کیا اور ظہر دو رکعت اور عصر دو رکعت پڑھی جبکہ آپ ﷺ کے سامنے ایک نیزہ تھا۔
شعبہ کہتے ہیں: عون نے اپنی روایت میں ابوجحیفہ سے یہ اضافہ کیا کہ انہوں نے کہا: نیزے کے پیچھے سے گدھا اور عورت گزرتے تھے، پھر لوگ کھڑے ہوئے اور آپ ﷺ کا ہاتھ پکڑ کر اپنے چہروں پر ملنے لگے، تو میں نے بھی آپ ﷺ کا ہاتھ پکڑ کر اپنے چہرے پر رکھا تو وہ برف سے بھی زیادہ ٹھنڈا اور مشک سے بھی زیادہ خوشبودار تھا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18514
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 115، حدیث 294