المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شعبة بن الحجاج، عن عون بن أبي جحيفة باب: شعبہ بن حجاج کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18513
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَأَبُو خَلِيفَةَ، قَالَا: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ قَالَ: ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ قَالَا: ثَنا شُعْبَةُ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ «صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَطْحَاءِ فَرَكَزَ بَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةً فَصَلَّى إِلَيْهَا الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ، وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ، وَكَانَ الْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ يَمُرُّونَ مِنْ وَرَاءِ الْعَنَزَةِ» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ بطحاء میں نماز پڑھی، آپ ﷺ نے اپنے سامنے ایک نیزہ گاڑ دیا اور اس کی طرف منہ کر کے ظہر دو رکعت اور عصر دو رکعت پڑھی، اور گدھا اور عورت نیزے کے پیچھے سے گزرتے رہے۔
یہ الفاظ سلیمان بن حرب کی روایت کے ہیں۔