حدیث نمبر: 18357
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ، ثنا بَكَّارُ بْنُ تَمِيمٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ لِحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: وَهُمَا يَسْتَشِيرَانِهِ فِي الْمَنْزِلِ فَأَوْمَى إِلَى الشَّامِ ثُمَّ سَأَلَاهُ، فَأَوْمَى إِلَى الشَّامِ، ثُمَّ سَأَلَاهُ فَأَوْمَى إِلَى الشَّامِ قَالَ: «عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ، فَإِنَّهَا صَفْوَةُ بِلَادِ اللهِ يَسْكُنُهَا خِيرَتُهُ مِنْ خَلْقِهِ، فَمَنْ أَبَى فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ، وَلْيَسْقِ مِنْ غُدُرِهِ، فَإِنَّ اللهَ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ»
ترجمہ

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سیدنا حذیفہ بن یمان اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما سے فرما رہے تھے، جبکہ وہ دونوں آپ ﷺ سے رہائش کے بارے میں مشورہ کر رہے تھے، تو آپ ﷺ نے شام کی طرف اشارہ کیا۔ پھر انہوں نے دوبارہ پوچھا تو آپ ﷺ نے شام کی طرف اشارہ کیا۔ پھر انہوں نے پھر پوچھا تو آپ ﷺ نے شام کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”تم شام کو لازم پکڑو، کیونکہ وہ اللہ کی زمینوں میں سب سے بہتر ہے، اس کی چنیدہ مخلوق اس میں رہتی ہے، جو اس سے انکار کرے وہ اپنے یمن سے جا ملے اور اپنے تالابوں سے پانی پیئے، کیونکہ اللہ نے مجھ سے شام اور اس کے باشندوں کا ذمہ لیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18357
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 58، حدیث 137