المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سماك بن حرب، عن علقمة بن وائل باب: سماک بن حرب کی علقمہ بن وائل سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ هَذَا قَتَلَ أَخِي يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: «كَيْفَ قَتَلْتَهُ؟» قَالَ: ضَرَبْتُ رَأْسَهُ بِالْفَأْسِ، وَلَمْ أُرِدْ قَتْلَهُ قَالَ: «هَلْ لَكَ مَالٌ تُؤَدِّي دِيَّتَهُ» قَالَ: لَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلرَّجُلِ: «خُذْهُ» فَخَرَجَ بِهِ لِيَقْتُلَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنْ قَتَلَهُ كَانَ مِثْلَهُ» فَرَجَعَ بِهِ حِينَ سَمِعَ قَوْلَهُ فَقَالَ: هُوَ هَذَا، فَأَمُرْ بِهِ مَا شِئْتَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَرْسِلْهُ»سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! اس نے میرے بھائی کو قتل کیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اسے کیسے قتل کیا؟“ اس نے کہا: میں نے کدال سے اس کے سر پر وار کیا، میرا اسے قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ آپ ﷺ نے (قاتل سے) فرمایا: ”کیا تمہارے پاس اتنا مال ہے کہ اس کی دیت ادا کرو؟“ اس نے کہا: نہیں۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ نے (مقتول کے بھائی سے) فرمایا: ”اسے لے جاؤ۔“ وہ اسے لے کر قتل کرنے کے لیے نکلا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر اس نے اسے قتل کر دیا تو وہ بھی اسی جیسا ہو جائے گا۔“ جب اس نے یہ بات سنی تو اسے واپس لے آیا اور کہا: یہ ہے وہ آدمی، اب اس کے بارے میں جو چاہیں حکم دیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو۔“