❮
❯
حدیث نمبر: 18241
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، وشَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَ يَزِيدُ بْنُ سَلَمَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا قَوْمٌ يَأْخُذُونَا بِالْحَقِّ وَيَمْنَعُونَا حَقَّ اللهِ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ ثُمَّ عَادَ الثَّانِيَةَ فَلَمْ يُجِبْهُ، ثُمَّ عَادَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْهِ مَا حَمَلَ وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ، وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا»
ترجمہ

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا یزید بن سلمہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے جبکہ آپ ﷺ خطبہ دے رہے تھے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! بتائیے اگر ہم پر ایسی قوم مسلط ہو جائے جو ہم سے تو حق وصول کرے لیکن ہمیں اللہ کا حق نہ دے؟ نبی کریم ﷺ خاموش رہے اور اسے کوئی جواب نہ دیا، پھر اس نے دوبارہ پوچھا تو بھی جواب نہ دیا، پھر تیسری بار پوچھا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس پر وہی (بوجھ) ہے جو اس پر لادا گیا، اور تم پر وہی ہے جو تم پر لادا گیا، اور اگر تم اس کی اطاعت کرو گے تو ہدایت پاؤ گے، لہٰذا اس کی بات سنو اور اطاعت کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18241
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 16، حدیث 21