❮
❯
حدیث نمبر: 18240
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلَ سَلَمَةُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قَامَتْ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَسْأَلُونَا حَقَّهُمْ وَيَمْنَعُونَا حَقَّنَا؟ فَمَا تَأْمُرُنَا؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ الثَّانِيَةَ أَوِ الثَّالِثَةَ فَقَالَ: «اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ»
ترجمہ

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا سلمہ بن یزید لیثی رضی اللہ عنہ نے (رسول اللہ ﷺ سے) سوال کیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! بتائیے اگر ہم پر ایسے حکمران مقرر ہو جائیں جو ہم سے اپنا حق تو مانگیں لیکن ہمیں ہمارا حق نہ دیں، تو آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا، پھر اس نے دوبارہ پوچھا تو آپ ﷺ نے پھر منہ پھیر لیا، پھر اس نے دوسری یا تیسری بار پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”سنو اور اطاعت کرو، کیونکہ ان پر وہی (بوجھ) ہے جو ان پر لادا گیا، اور تم پر وہی ہے جو تم پر لادا گیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18240
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 16، حدیث 20