المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد بن علاقة , عن المغيرة باب: زیاد بن علاقہ کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18134
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي حَتَّى تَنْفَطِرَ قَدَمَاهُ فَقِيلَ لَهُ: أَلَيْسَ قَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ: «أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا؟»ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ اتنی دیر تک نماز پڑھتے کہ آپ ﷺ کے پاؤں پھٹ جاتے، تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: ”کیا اللہ نے آپ کے اگلے پچھلے گناہ معاف نہیں فرما دیے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“