المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد بن علاقة , عن المغيرة باب: زیاد بن علاقہ کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18133
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا مِسْعَرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ زِيَادَ بْنَ عِلَاقَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، يَقُولُ: إِنْ كَانَ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي حَتَّى تَرِمَ قَدَمُهُ أَوْ سَاقَاهُ , فَيُقَالُ لَهُ فَيَقُولُ: «أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا؟»ترجمہ
زیاد بن علاقہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: نبی کریم ﷺ اتنی دیر تک نماز پڑھتے کہ آپ ﷺ کے پاؤں یا پنڈلیاں سوج جاتیں، تو آپ ﷺ سے (اس کی وجہ) پوچھی جاتی، آپ ﷺ فرماتے: ”کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“