المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم باب: اسماعیل بن ابی خالد کی قیس بن ابی حازم سے روایات
حدیث نمبر: 18078
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، ثنا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي قَيْسٌ، حَدَّثَنِي الْمُغِيرَةُ، قَالَ: مَا سَأَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدَّجَّالِ أَكْثَرَ مِمَّا سَأَلْتُهُ، وَإِنَّهُ قَالَ لِي: «مَا يَضُرُّكَ مِنْهُ؟» قُلْتُ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ مَعَهُ جَبَلُ خُبْزٍ، وَنَهَرُ مَاءٍ، قَالَ: «هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ ذَلِكَ»ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کسی نے رسول اللہ ﷺ سے دجال کے بارے میں مجھ سے زیادہ سوال نہیں کیا، اور آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اس سے تمہیں کیا نقصان؟“ میں نے عرض کیا: لوگ کہتے ہیں اس کے ساتھ روٹی کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہو گی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اللہ کے نزدیک اس سے کہیں معمولی ہے۔“