المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم باب: اسماعیل بن ابی خالد کی قیس بن ابی حازم سے روایات
حدیث نمبر: 18079
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، بَلَغَنِي أَنَّ مَعَ الدَّجَّالِ أَنْهَارَ الْمَاءِ، وَجِبَالَ الْخُبْزِ، قَالَ: «هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ ذَلِكَ» ، فَكُنْتُ مِنْ أَكْثَرِ النَّاسِ سُؤَالًا عَنْهُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ بِالَّذِي يَضُرُّكَ»ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے خبر ملی ہے کہ دجال کے ساتھ پانی کی نہریں اور روٹی کے پہاڑ ہوں گے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اللہ کے نزدیک اس سے کہیں معمولی ہے۔“ میں لوگوں میں سب سے زیادہ اس کے بارے میں سوال کرتا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”وہ ایسی چیز نہیں جو تمہیں نقصان پہنچائے۔“