المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن جبير بن نفير، عن المستورد باب: عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر کی سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17857
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا ابْنُ هُبَيْرَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، قَالَ: كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ الْمُسْتَوْرِدُ بْنُ شَدَّادٍ، وَعَمْرُو بْنُ غَيْلَانَ، فَسَمِعْتُ الْمُسْتَوْرِدَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ وَلِيَ لَنَا عَمَلًا فَلَمْ يَكُنْ لَهُ زَوْجَةٌ فَلْيَتَزَوَّجْ، أَوْ خَادِمٌ فَلْيَتَّخِذْ خَادِمًا، أَوْ مَسْكَنٌ فَلْيَتَّخِذْ مَسْكَنًا، أَوْ دَابَّةٌ فَلْيَتَّخِذْ دَابَّةً، فَمَنْ أَصَابَ سِوَى ذَلِكَ فَهُوَ غَالٌّ أَوْ سَارِقٌ»ترجمہ
عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: میں ایک مجلس میں تھا جس میں سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ اور عمرو بن غیلان موجود تھے، میں نے سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص ہمارا کوئی کام سنبھالے اور اس کی بیوی نہ ہو تو وہ شادی کر لے، یا خادم نہ ہو تو خادم رکھ لے، یا مکان نہ ہو تو مکان بنا لے، یا سواری نہ ہو تو سواری رکھ لے، پس جو شخص اس کے علاوہ کچھ اور حاصل کرے وہ خیانت کرنے والا یا چور ہے۔“