المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن جبير بن نفير، عن المستورد باب: عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر کی سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17856
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبُو خَلِيفَةَ قَالَا: ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: كُنَّا فِي مَجْلِسٍ فِيهِ الْمُسْتَوْرِدُ، وَعَمْرُو بْنُ غَيْلَانَ بْنِ سَلَمَةَ، فَقَالَ الْمُسْتَوْرِدُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ وَلِيَ لَنَا عَمَلًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ زَوْجَةٌ فَلْيَتَّخِذْ زَوْجَةً، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ خَادِمٌ فَلْيَتَّخِذْ لَهُ خَادِمًا، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَسْكَنٌ فَلْيَتَّخِذْ لَهُ مَسْكَنًا، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ دَابَّةٌ فَلْيَتَّخِذْ دَابَّةً» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَكْثَرْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَصَابَ سِوَى ذَلِكَ فَهُوَ غَالٌّ»ترجمہ
عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: ہم ایک مجلس میں تھے جس میں سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ اور عمرو بن غیلان بن سلمہ موجود تھے، سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص ہمارا کوئی کام سنبھالے اور اس کی بیوی نہ ہو تو وہ بیوی رکھ لے، جس کا خادم نہ ہو وہ خادم رکھ لے، جس کا مکان نہ ہو وہ مکان بنا لے، اور جس کے پاس سواری نہ ہو وہ سواری رکھ لے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے تو بہت کچھ بڑھا دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس کے علاوہ کچھ اور حاصل کرے وہ خیانت کرنے والا ہے۔“