المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن جبير بن نفير، عن المستورد باب: عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر کی سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17858
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ مَرْزُوقٍ الرَّقِّيُّ، ثنا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ كَانَ لَنَا عَامِلًا فَلْيَكْتَسِبْ زَوْجَةً، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ خَادِمٌ فَلْيَكْتَسِبْ خَادِمًا، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَسْكَنٌ فَلْيَكْتَسِبْ مَسْكَنًا»ترجمہ
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص ہمارا کارندہ بنے وہ بیوی حاصل کر لے، اگر اس کا خادم نہ ہو تو خادم حاصل کر لے، اور جس کا مکان نہ ہو وہ مکان حاصل کر لے۔“