حدیث نمبر: 17831
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ بُسْرِ بْنِ مِحْجَنٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَلَّمْتُهُ فِي حَاجَةٍ، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَأَنَا جَالِسٌ فَصَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَوَجَدَنِي جَالِسًا، فَقَالَ لِي: «مَا أَنْتَ مُسْلِمٌ؟» قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَنَا؟» قُلْتُ: إِنِّي صَلَّيْتُ فِي رَحْلِي، قَالَ: «وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ فِي رَحْلِكَ»
ترجمہ

سیدنا محجن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور ایک ضرورت کے بارے میں آپ سے بات کی، پھر نماز کھڑی ہوئی اور میں بیٹھا ہوا تھا، نبی کریم ﷺ نے نماز پڑھی، پھر فارغ ہو کر مجھے بیٹھا ہوا پایا تو فرمایا: ”کیا تم مسلمان نہیں ہو؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو تمہیں ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟“ میں نے عرض کیا: میں اپنے ڈیرے میں نماز پڑھ چکا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگرچہ تم اپنے ڈیرے میں نماز پڑھ چکے ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17831
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 295، حدیث 699