المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليم بن عامر الخبائري، عنه باب: سلیم بن عامر خبائری کی سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17799
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ الرَّقِّيُّ، ثنا أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ، ثنا أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، ثنا أَبُو يَحْيَى الْكَلَاعِيُّ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْلَةُ الضَّيْفِ حَقٌّ وَاجِبٌ، فَإِنْ أَصْبَحَ مَحْرُومًا بِفِنَائِهِ وَجَبَتْ نُصْرَتُهُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ حَتَّى يَأْخُذُوا لَهُ بِحَقِّهِ مِنْ زَرْعِهِ وَضَرْعِهِ، لِمَا حُرِمَهُ مِنْ حَقِّ الضِّيَافَةِ»ترجمہ
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مہمان کی ایک رات کی مہمانی واجب حق ہے، اگر وہ کسی کے صحن میں محروم صبح کرے تو مسلمانوں پر اس کی مدد واجب ہے یہاں تک کہ وہ اس کی مہمانی کے حق میں اس کی کھیتی اور مویشیوں سے اس کا حق دلوا دیں، اس بات کی خاطر کہ اسے مہمانی کے حق سے محروم رکھا گیا۔“