المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
المقدام بن معدي كرب الكندي " يكنى أبا كريمة وقد قيل: أبا يحيى، نزل الشام ومات بها " باب: سیدنا مقدام بن معدی کرب کندی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوکریمہ (یہ بھی کہا گیا: ابویحییٰ)، شام میں رہائش اختیار کی اور وہیں وفات پائی
حدیث نمبر: 17751
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: «رَأَيْتُ خَمْسَةً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» يَقُمُّونَ شَوَارِبَهُمْ، وَيُعْفُونَ لِحَاهُمْ وَيُصَفِّرُونَها، مِنْهُمُ الْمِقْدَامُ بْنُ مَعْدِي كَرِبٍ "ترجمہ
شرحبیل بن مسلم کہتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے پانچ کو دیکھا“ جو اپنی مونچھیں تراشتے، اور اپنی داڑھیاں بڑھاتے اور انہیں پیلا رنگتے تھے، ان میں سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔