المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن أسامة الجهني باب: سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1774
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ، ثنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خُبَيْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ أُسَامَةَ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: ذَهَبْتُ السُّوقَ فَلَقِيتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ فَسَأَلْتُهُمْ: أَيْنَ يُرِيدُ؟ فَقَالُوا: يَخُطُّ لِقَوْمِكَ مَسْجِدًا فَرَجَعْتُ فَوَجَدْتُ قَوْمِي قِيَامًا فَقُلْتُ: مَا شَأْنُكُمْ؟ فَقَالُوا: «خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدًا بِرِجْلِهِ وغَرَزَ فِي الْقِبْلَةِ خَشَبَةً غَرَزَهَا فِيهِ»ترجمہ
سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ...میں بازار گیا تو نبی کریم ﷺ سے آپ ﷺ کے صحابہ کے ساتھ ملاقات ہوئی، تو میں نے ان سے پوچھا: آپ ﷺ کہاں جانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: تمہاری قوم کے لیے مسجد کی حد بندی کرنے جا رہے ہیں، تو میں واپس آیا تو دیکھا کہ میری قوم کھڑی ہے، میں نے کہا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے اپنے پاؤں سے ہمارے لیے مسجد کی حد بندی کی اور قبلے میں ایک لکڑی گاڑ کر کھڑی کر دی۔“