المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن أسامة الجهني باب: سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1773
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خُبَيْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ أُسَامَةَ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: لَقِيتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ بِالسُّوقِ فَسَأَلْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ أَيْنَ يُرِيدُ؟ قَالُوا: يَخُطُّ لِقَوْمِكَ مَسْجِدًا، فَرَجَعْتُ فَإِذَا قَوْمِي قِيَامٌ، فَقُلْتُ: مَا لَكُمْ؟ قَالُوا: «خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدًا وغَرَزَ فِي الْقِبْلَةِ خَشَبَةً أَقَامَهَا فِيهَا»ترجمہ
سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ...میری ملاقات نبی کریم ﷺ سے بازار میں ہوئی جبکہ آپ ﷺ اپنے صحابہ کے ساتھ تھے، تو میں نے صحابہ رسول اللہ سے پوچھا کہ آپ ﷺ کہاں جانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: تمہاری قوم کے لیے مسجد کی حد بندی کرنے جا رہے ہیں، تو میں واپس آیا تو دیکھا کہ میری قوم کھڑی ہے، میں نے کہا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمارے لیے مسجد کی حد بندی کی اور قبلے میں ایک لکڑی گاڑ کر کھڑی کر دی۔“