المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن عمير الأنصاري باب: سیدنا جابر بن عمیر انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1772
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، ح وَثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا أَبُو الْأَصْبَغِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ: رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ وَجَابِرَ بْنَ عُمَيْرٍ الْأَنْصَارِيَّ يَرْتَمِيَانِ فَمَلَّ أَحَدُهُمَا فَجَلَسَ، فَقَالَ لَهُ الْآخَرُ: كَسِلْتَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " كُلُّ شَيْءٍ لَيْسَ مِنْ ذِكْرِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فَهُوَ لَهُوٌ أَوْ سَهْوٌ إِلَّا أَرْبَعَ خِصَالٍ: مَشْيُ الرَّجُلِ بَيْنَ الْغَرَضَيْنِ، وَتَأْدِيبُهُ فَرَسَهُ، ومُلَاعَبَةُ أَهْلِهِ، وَتَعَلُّمُ السِّبَاحَةِ "ترجمہ
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ اور جابر بن عمیر انصاری رضی اللہ عنہما کو تیر اندازی کی مشق کرتے دیکھا، تو ان میں سے ایک تھک گیا اور بیٹھ گیا، تو دوسرے نے اس سے کہا: تم سست ہوگئے؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”ہر وہ چیز جو اللہ کے ذکر میں سے نہیں وہ لغو یا غفلت ہے، سوائے چار خصلتوں کے: آدمی کا دو نشانوں کے درمیان چلنا، اپنے گھوڑے کو سدھانا، اپنی بیوی سے دل لگی کرنا، اور تیراکی سیکھنا۔“