❮
❯
حدیث نمبر: 17697
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّ عَلِيًّا قَالَ: قُلْتُ لِلْمِقْدَادِ: سَلْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنِّي لَوْلَا أَنَّ تَحْتِيَ ابْنَتَهُ لَسَأَلْتُهُ، عَنْ أَحَدِنَا إِذَا مَا اقْتَرَبَ مِنِ امْرَأَتِهِ فَأَمْذَى، وَلَمْ يَمْلِكْ ذَلِكَ وَلَمْ يَمَسَّهَا؟ فَسَأَلَ الْمِقْدَادُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَمْذَى أَحَدُكُمْ وَلَمْ يَمَسَّهَا فَلْيَغْسِلْ ذَكَرَهُ وَأُنْثَيَيْهِ»
ترجمہ

عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے مقداد رضی اللہ عنہ سے کہا: رسول اللہ ﷺ سے پوچھو، کیونکہ اگر ان کی بیٹی میرے نکاح میں نہ ہوتی تو میں خود پوچھ لیتا، ہم میں سے کسی کے بارے میں جب وہ اپنی بیوی کے قریب جاتا ہے اور اسے مذی آ جاتی ہے، جس پر اسے قابو نہیں ہوتا، اور اس نے بیوی کو چھوا بھی نہ ہو؟ تو سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو مذی آ جائے اور اس نے اسے چھوا نہ ہو تو وہ اپنا عضو اور اپنے خصیتین دھو لے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17697
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 238، حدیث 563