❮
❯
حدیث نمبر: 17696
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشِ بْنِ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ لِلْمِقْدَادِ: سَلْ لِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ يُلَاعِبُ امْرَأَتَهُ ويُكَلِّمُهَا فَيُمْذِي، فَلَوْلَا أَنِّي أَسْتَحِيِي مِنْهُ، وَأَنَّ ابْنَتَهُ تَحْتِي لَسَأَلْتُهُ، فَسَأَلَهُ الْمِقْدَادُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِيَغْسِلْ ذَكَرَهُ ثُمَّ لِيَتَوَضَّأْ، ثُمَّ لِيَنْضَحْ فَرْجَهُ»
ترجمہ

عائش بن انس رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے کہا: میری طرف سے رسول اللہ ﷺ سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں پوچھو جو اپنی بیوی سے کھیلتا اور اس سے بات چیت کرتا ہے تو اسے مذی آ جاتی ہے، اگر مجھے آپ ﷺ سے شرم نہ آتی، اور ان کی بیٹی میرے نکاح میں نہ ہوتی، تو میں خود پوچھ لیتا۔ تو سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے پوچھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنا عضو دھو لے، پھر وضو کرے، پھر اپنی شرمگاہ پر پانی چھڑک لے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17696
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 238، حدیث 562