المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن أبي طالب، عن المقداد بن الأسود باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17695
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، ثنا أَبُو يَعْلَى الثَّوْرِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، أَنَّ عَلِيًّا قَالَ: اسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَذْي، وَكَانَتِ ابْنَتُهُ تَحْتِي، فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ فَسَأَلَهُ فَقَالَ: «فِيهِ الْوُضُوءُ»ترجمہ
محمد بن حنفیہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے نبی کریم ﷺ سے مذی کے بارے میں سوال کرتے شرم آتی تھی، کیونکہ ان کی بیٹی میرے نکاح میں تھی، تو میں نے سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کو کہا کہ وہ آپ ﷺ سے پوچھیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں وضو ہے۔“