حدیث نمبر: 17679
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: أُتِيَ عَبْدُ اللهِ فِي رَجُلٍ تَرَكَ امْرَأَتَهُ وَلَمْ يَكُنْ دَخَلَ بِهَا، فَتَرَدَّدُوا إِلَيْهِ فِيهَا شَهْرًا لَا يَقْضِي فِيهَا بِشَيْءٍ، فَقَالَ: أَقُولُ فِيهَا بِرَأْيِي، فَإِنْ يَكُنْ خَطَأً فَمِنْ نَفْسِي، وَإِنْ يَكُنْ صَوَابًا فَمِنَ اللهِ، «مِثْلُ مَهْرِ نِسَائِهَا، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ» ، فَقَامَ أَبُو سِنَانٍ الْأَشْجَعِيُّ فَقَالَ: «قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ بِذَلِكَ» فَفَرِحَ بِذَلِكَ عَبْدُ اللهِ
ترجمہ

…لوگ ایک مہینے تک اس کے بارے میں ان کے پاس آتے جاتے رہے، وہ کوئی فیصلہ نہیں دیتے تھے۔ پھر انہوں نے کہا: میں اس میں اپنی رائے سے فیصلہ دیتا ہوں، اگر غلط ہو تو میری طرف سے ہے، اور اگر درست ہو تو اللہ کی طرف سے ہے، ”اسے اپنی جیسی عورتوں کے مہر جیسا ملے گا، اور اس پر عدت لازم ہے اور اسے وراثت ملے گی۔“ تو ابوسنان اشجعی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے بروع بنت واشق کے معاملے میں یہی فیصلہ دیا تھا،“ تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اس پر خوش ہو گئے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17679
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 232، حدیث 545