المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معقل بن سنان الأشجعي باب: سیدنا معقل بن سنان اشجعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17680
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَسْكَرِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثنا الْمُحَارِبِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّالَانِيُّ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَمَاتَ عَنْهَا، وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا، فَقَالَ: «لَهَا الصَّدَاقُ كَامِلًا، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ» ، فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «قَضَى بِهِ فِي بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ»ترجمہ
مسروق رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک ایسے آدمی کے بارے میں جس نے ایک عورت سے نکاح کیا، پھر وہ اس کے پاس دخول کیے بغیر فوت ہو گیا اور اس کا مہر مقرر نہیں کیا تھا، تو انہوں نے کہا: ”اسے پورا مہر ملے گا، اور اس پر عدت لازم ہے اور اسے وراثت ملے گی۔“ تو معقل بن سنان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا ”آپ ﷺ نے بروع بنت واشق کے معاملے میں یہی فیصلہ دیا تھا۔“