❮
❯
حدیث نمبر: 17678
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، أُتِيَ فِي رَجُلٍ هَلَكَ وَتَرَكَ امْرَأَتَهُ وَلَمْ يَكُنْ دَخَلَ بِهَا، وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا، فَتَرَدَّدُوا إِلَيْهِ فِيهَا شَهْرًا لَا يَقُولُ فِيهَا شَيْئًا، فَقَالَ: أَقُولُ فِيهَا بِرَأْيِي، فَإِنْ يَكُنْ خَطَأً فَمِنْ نَفْسِي، وَإِنْ يَكُنْ صَوَابًا فَمِنَ اللهِ، أَقُولُ: «لَهَا مَهْرُ نِسَائِهَا، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ» ، فَقَامَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْأَشْجَعِيُّ فَقَالَ: «قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ مِثْلَ مَا قَضَيْتَ» ، فَفَرِحَ ابْنُ مَسْعُودٍ
ترجمہ

علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسے آدمی کے بارے میں مسئلہ لایا گیا جو فوت ہو گیا تھا اور اپنی بیوی کو چھوڑ گیا تھا، اس نے اس سے دخول نہیں کیا تھا، اور اس کا مہر مقرر نہیں کیا تھا، تو لوگ ایک مہینے تک اس کے بارے میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آتے جاتے رہے، وہ کچھ نہیں فرماتے تھے۔ پھر انہوں نے کہا: میں اس میں اپنی رائے سے فیصلہ دیتا ہوں، اگر غلط ہو تو میری طرف سے ہے، اور اگر درست ہو تو اللہ کی طرف سے ہے، میں کہتا ہوں: ”اسے اپنی جیسی عورتوں کا مہر ملے گا، اور اس پر عدت لازم ہے اور اسے وراثت ملے گی۔“ تو معقل بن یسار اشجعی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے بروع بنت واشق کے معاملے میں بالکل ایسا ہی فیصلہ دیا تھا جیسا آپ نے دیا،“ تو ابن مسعود رضی اللہ عنہ خوش ہو گئے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17678
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 232، حدیث 544