المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بنت معقل بن يسار، عن أبيها باب: معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی بیٹی کی اپنے والد سے روایت
حدیث نمبر: 17652
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ الْأَزْرَقُ، عَنْ بِنْتِ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِيهَا، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ وَالٍ وُلِّيَ عَلِي أُمَّةٍ قَلَّتْ أَوْ كَثُرَتْ، ثُمَّ لَمْ يَعْدِلْ فِيهِمْ إِلَّا كَبَّهُ اللهُ فِي النَّارِ»ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو حکمران بھی کسی امت پر مقرر کیا جائے، چاہے وہ کم ہو یا زیادہ، پھر ان کے درمیان انصاف نہ کرے، اللہ تعالیٰ اسے جہنم میں گرا دے گا۔“