❮
❯
حدیث نمبر: 17651
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثنا أَبِي، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ الْكِنْدِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ الْبَصْرَةَ فَنَزَلَتُ دَارَ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ فَحَدَّثَتْنِي ابْنَتُهُ هِنْدٌ، قَالَتْ: لَمَّا ثَقُلَ أَبِي بَلَغَ ذَلِكَ زِيَادَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، فَجَاءَ يَعُودُهُ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ كَانَ يَنْفَعُنَا بِحَدِيثِكَ فَحَدِّثْنَا شَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ وَالٍ اسْتُعْمِلَ عَلَى أُمَّةٍ مِنْ أُمَّتِي قَلَّتْ أَوْ كَثُرَتْ فَلَمْ يَعْدِلْ فِيهِمْ إِلَّا أَكَبَّهُ اللهُ عَلَى وَجْهِهِ فِي النَّارِ»
ترجمہ

اسماعیل کندی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں بصرہ آیا اور سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے گھر ٹھہرا، تو مجھے ان کی بیٹی ہند نے بتایا، وہ کہتی ہیں: جب میرے والد کی حالت نازک ہو گئی تو یہ بات زیاد بن ابی سفیان کو پہنچی، وہ ان کی عیادت کے لیے آیا تو کہا: اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کی حدیث سے فائدہ پہنچاتا رہا ہے، تو ہمیں کوئی ایسی بات سنائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو۔ تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو حکمران بھی میری امت کی کسی جماعت پر مقرر کیا جائے، چاہے وہ کم ہو یا زیادہ، پھر ان کے درمیان انصاف نہ کرے، اللہ تعالیٰ اسے اوندھے منہ جہنم میں گرائے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17651
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 222، حدیث 517