حدیث نمبر: 17467
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ مُعَاذٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَوْصِنِي، فَقَالَ: " عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللهِ مَا اسْتَطَعْتَ، وَاذْكُرِ اللهَ عِنْدَ كُلِّ حَجَرٍ وشَجَرٍ، وَمَا عَمِلْتَ مِنْ سُوءٍ فَأَحْدَثْ لِلَّهِ فِيهِ تَوْبَةً: السِّرُّ بِالسِّرِّ، وَالْعَلَانِيَةُ بِالْعَلَانِيَةِ "
ترجمہ

…احمد بن عمرو خلال کے واسطے سے، وہ یعقوب بن حمید سے، وہ انس بن عیاض اور عبدالعزیز بن محمد سے، وہ شریک بن عبداللہ بن ابی نمر سے، وہ عطاء بن یسار سے، وہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے نصیحت فرمائیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جتنا ہو سکے اللہ سے ڈرتے رہو، اور ہر پتھر اور درخت کے پاس اللہ کو یاد کرو، اور جو برائی کرو اس کے لیے اللہ سے نئی توبہ کرو: چھپی ہوئی کا چھپ کر، اور کھلی ہوئی کا کھل کر۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17467
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 159، حدیث 331