المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ميمون بن أبي شبيب، عن معاذ بن جبل باب: میمون بن ابی شبیب کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17434
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، قَالَا: ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَوْصِنِي، قَالَ: «اتَّقِ اللهَ حَيْثُمَا كُنْتَ» قُلْتُ: زِدْنِي قَالَ: «أَتْبِعِ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا» قُلْتُ: زِدْنِي، قَالَ: «خَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ»ترجمہ
…دونوں کہتے ہیں: ہمیں یعقوب بن حمید نے بیان کیا، وہ فضیل بن عیاض سے، وہ لیث سے، وہ حبیب بن ابی ثابت سے، وہ میمون بن ابی شبیب سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے نصیحت فرمائیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جہاں بھی رہو اللہ سے ڈرتے رہو“، میں نے عرض کیا: مزید بتائیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”برائی کے بعد نیکی کرو، وہ اسے مٹا دے گی“، میں نے عرض کیا: مزید بتائیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔“