المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ميمون بن أبي شبيب، عن معاذ بن جبل باب: میمون بن ابی شبیب کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17433
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَا: ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَوْصِنِي، قَالَ: «اتَّقِ اللهَ حَيْثُمَا كُنْتَ» قَالَ: زِدْنِي، قَالَ: «أَتْبِعِ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا، وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ»ترجمہ
…جریر کے واسطے سے، وہ لیث سے، وہ حبیب بن ابی ثابت سے، وہ میمون بن ابی شبیب سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے نصیحت فرمائیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جہاں بھی رہو اللہ سے ڈرتے رہو“، میں نے عرض کیا: مزید بتائیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”برائی کے بعد نیکی کرو، وہ اسے مٹا دے گی، اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔“