المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كثير بن مرة الحضرمي، عن معاذ باب: کثیر بن مرہ حضرمی کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17361
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، وَأَبُو عَقِيلٍ أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ الْخَوْلَانِيُّ قَالَا: ثنا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَنْزِلُونَ مَنْزِلًا يُقَالُ لَهُ: الْجَابِيَةُ - أَوِ الْجُوبِيَّةُ - يُصِيبَكُمْ فِيهِ دَاءٌ مِثْلُ غُدَّةِ الْجَمَلِ، يَسْتَشْهِدُ اللهُ بِهِ أَنْفُسَكُمْ وَذَرَارِيَّكُمْ، وَيُزَكِّي بِهِ أَعْمَالَكُمْ "ترجمہ
…جعفر بن محمد فریابی، اور ابوعقیل انس بن سلم خولانی کے واسطے سے، دونوں کہتے ہیں: ہمیں ہشام بن خالد دمشقی نے بیان کیا، وہ حسن بن یحییٰ خشنی سے، وہ ابن ثوبان سے، وہ اپنے والد سے، وہ مکحول سے، وہ کثیر بن مرہ سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم ایک ایسی جگہ اتروگے جسے الجابیہ - یا الجوبیہ - کہا جائے گا، وہاں تمہیں اونٹ کی گلٹی جیسی ایک بیماری لاحق ہوگی، جس کے ذریعے اللہ تمہاری جانوں اور تمہاری اولاد کو شہادت عطا کرے گا، اور اس سے تمہارے اعمال کو پاک کرے گا۔“