المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو إدريس الخولاني عائذ الله بن عبد الله، عن معاذ بن جبل باب: ابوادریس خولانی عائذ اللہ بن عبداللہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17295
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، قَالَا: ثنا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ، عَنْ مُلُوكِ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟» قَالُوا: بَلَى، قَالَ: «كُلُّ ضَعِيفٍ مُسْتَضْعِفٍ ذِي طِمْرَيْنِ لَا يُؤْبَهُ لَهُ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ»ترجمہ
…دونوں کہتے ہیں: ہمیں سوید بن عبدالعزیز نے بیان کیا، وہ زید بن واقد سے، وہ بسر بن عبیداللہ سے، وہ ابوادریس خولانی سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بادشاہوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر وہ کمزور، دبایا ہوا، پرانے دو کپڑوں والا، جس کی کوئی پروا نہیں کرتا، اگر وہ اللہ پر قسم کھا لے تو اللہ اسے پورا کر دے۔“