المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو إدريس الخولاني عائذ الله بن عبد الله، عن معاذ بن جبل باب: ابوادریس خولانی عائذ اللہ بن عبداللہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17291
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الدِّمَشْقِيَّانِ قَالَا: ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَضَّرَ اللهُ عَبْدًا سَمِعَ كَلَامِي ثُمَّ لَمْ يَزِدْ فِيهِ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى أَوْعَى مِنْهُ»
" ثَلَاثٌ لَا يُغَلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالْمُنَاصَحَةُ لِأُولِي الْأَمْرِ، وَالِاعْتِصَامُ بِجَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مَنْ وَرَاءَهُمْ "ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس بندے کو تروتازہ رکھے جس نے میری بات سنی، پھر اس میں کچھ اضافہ نہ کیا، کیونکہ کتنے ہی سمجھ رکھنے والے کسی ایسے کو پہنچاتے ہیں جو اس سے زیادہ سمجھ رکھنے والا ہو۔“ نیز فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں جن پر مومن کا دل کبھی کینہ نہیں رکھتا: اللہ کے لیے عمل میں خلوص، حکمرانوں کے لیے خیرخواہی، اور مسلمانوں کی جماعت سے وابستگی، کیونکہ ان کی دعا ان کے پیچھے رہ جانے والوں کو گھیرے ہوئے ہے۔“