المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو إدريس الخولاني عائذ الله بن عبد الله، عن معاذ بن جبل باب: ابوادریس خولانی عائذ اللہ بن عبداللہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمِنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْمُتَحَابُّونَ فِي اللهِ فِي ظِلِّ عَرْشِ اللهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ، يَفْزَعُ النَّاسُ وَلَا يَفْزَعُونَ، وَيَخَافُ النَّاسُ وَلَا يَخَافُونَ» قَالَ: فَقُمْتُ مِنْ عِنْدِهِ فَأَتَيْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ، فَقَالَ عُبَادَةُ: وَخَيْرٌ مِنهَا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَحَابِّينَ فِيَّ، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي للمُتَجَالِسِينَ فِيَّ، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَزَاوِرِينَ فِيَّ»سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے، اللہ کے عرش کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا، لوگ گھبرائیں گے مگر وہ نہیں گھبرائیں گے، اور لوگ خوفزدہ ہوں گے مگر وہ خوفزدہ نہیں ہوں گے۔“ ابو ادریس خولانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر میں ان (سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ) کے پاس سے اٹھا اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو انہوں نے کہا: اور اس سے بہتر (بات یہ ہے کہ) میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”میری محبت میری خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والوں کے لیے ثابت ہو گئی، اور میری محبت میری خاطر ایک ساتھ بیٹھنے والوں کے لیے ثابت ہو گئی، اور میری محبت میری خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والوں کے لیے ثابت ہو گئی۔“