المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شهر بن حوشب، عن عبد الرحمن بن غنم، عن معاذ باب: شہر بن حوشب کی، عبدالرحمٰن بن غنم کے واسطے سے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17257
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَالِكٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ لِيُبَاهِيَ بِهِ الْعُلَمَاءَ، وَيُمَارِيَ بِهِ السُّفَهَاءَ فِي الْمَجَالِسِ، لَمْ يَرَحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ»ترجمہ
…ہشام بن عمار کے واسطے سے، وہ عمرو بن واقد سے، وہ یزید بن ابی مالک سے، وہ شہر بن حوشب سے، وہ عبدالرحمٰن بن غنم سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے، وہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو علم اس لیے حاصل کرے تاکہ اس کے ذریعے علماء کے سامنے فخر جتائے، یا اس کے ذریعے مجلسوں میں بیوقوفوں سے جھگڑا کرے، وہ جنت کی خوشبو تک نہیں پائے گا۔“