المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمير بن هانئ، عن عبد الرحمن بن غنم باب: عمیر بن ہانی کی عبدالرحمٰن بن غنم سے روایات
حدیث نمبر: 17258
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ هَانِئٍ، سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ غَنْمٍ يُحَدِّثُ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ يُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَهُ: حَدِّثْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُ الْجَنَّةَ إِذَا هُوَ عَمِلَهُ؟ قَالَ: «بَخٍ بَخٍ، سَأَلْتَ عَنْ عَظِيمٍ، وَهُوَ يَسِيرٌ لِمَنْ يَسَّرَهُ اللهُ لَهُ، تُقِيمُ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ، وَتُؤَدِّي الزَّكَاةَ الْمَفْرُوضَةَ، وَلَا تُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا»ترجمہ
…انہوں نے سیدنا عبدالرحمٰن بن غنم کو بیان کرتے سنا کہ انہوں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے سنا کہ آپ ﷺ سے کہا گیا: مجھے وہ عمل بتائیں جو میں کروں تو جنت میں داخل ہو جاؤں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”بخ بخ، تم نے بہت بڑی چیز کے بارے میں پوچھا ہے، اور یہ اس شخص کے لیے آسان ہے جس کے لیے اللہ اسے آسان کر دے: فرض نماز قائم کرو، فرض زکوٰۃ ادا کرو، اور اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ۔“