المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن سمرة، عن معاذ بن جبل باب: سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17207
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا أَيُّوبُ، وَالْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ هِصَّانَ بْنِ كَاهِلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ مُعَاذٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَمُوتُ عَبْدٌ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ يُرْجِعُ ذَلِكَ إِلَى قَلْبٍ مُوقِنٍ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ» قِيلَ لَهُ: سَمِعْتَ هَذَا مِنْ مُعَاذٍ؟ قَالَ: سَمِعْتُ هَذَا مِنْ مُعَاذٍ يُحَدِّثُ بِهِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
…حماد بن زید کے واسطے سے، ایوب سے، وہ حمید بن ہلال سے، وہ ہصان بن کاہل سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے سنا، وہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے، وہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو بندہ اس بات کی گواہی دیتے ہوئے مرے کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں، اور یہ گواہی یقین رکھنے والے دل سے ہو، تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ ان سے پوچھا گیا: کیا آپ نے یہ (حدیث) معاذ رضی اللہ عنہ سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے یہ معاذ رضی اللہ عنہ سے سنی، وہ اسے رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے تھے۔