المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
المقدام بن معدي كرب، عن معاذ باب: سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، رَأَيْتُكَ تَصْنَعُ مَا لَمْ أَرَكَ تَصْنَعُ فِي صَلَاةٍ فَقَالَ: «إِنَّهَا كَانَتْ صَلَاةَ رَغْبَةٍ وَرَهْبَةٍ، سَأَلْتُ اللهَ فِيهَا ثَلَاثًا فَأَعْطَانِيَ اثْنَتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً، سَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُسَلَّطَ عَلَى أُمَّتِي عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ فَيَجْتَاحَهُمْ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُرْسِلَ عَلَيْهِمْ سَنَةً فَتُدَمِّرَهُمْ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَجْعَلَ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ فَزَوَاهَا عَنِّي»سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے جبکہ آپ نماز پڑھ رہے تھے، جب آپ ﷺ نے اپنی نماز مکمل کی تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو نماز میں ایسا کچھ کرتے دیکھا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ رغبت و رہبت (امید اور خوف) کی نماز تھی، میں نے اس میں اللہ تعالیٰ سے تین چیزیں مانگیں، تو اس نے مجھے دو عطا کیں اور ایک سے روک دیا۔ میں نے اس سے یہ سوال کیا کہ وہ میری امت پر کسی ایسے دشمن کو غالب نہ کرے جو ان کے علاوہ ہو، اور وہ انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکے، تو اس نے مجھے یہ عطا کر دی۔ اور میں نے اس سے یہ سوال کیا کہ وہ ان پر کوئی (عام) قحط نہ بھیجے جو انہیں تباہ کر دے، تو اس نے مجھے یہ بھی عطا کر دی۔ اور میں نے اس سے یہ سوال کیا کہ وہ ان کی آپس کی لڑائی نہ رکھے، تو اس نے مجھ سے یہ (سوال) روک لیا۔“