المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عوف بن الحارث بن الطفيل، عن المسور بن مخرمة باب: عوف بن حارث بن طفیل کی سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الصَّنْعَانِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ قَالَا: ثنا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ كَثِيرٍ الْقَارِيُّ، قَالَا: ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيُّ، أَخْبَرَنِي عَوْفُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ الطُّفَيْلِ الْأَزْدِيُّ - أَزْدُ شَنُوءَةَ، وَهُوَ ابْنُ أَخِي عَائِشَةَ لِأُمِّهَا - أَنَّ عَائِشَةَ، بَلَغَهَا أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ قَالَ فِي دَارٍ لَهَا باعَتْهَا فَسَخِطَ عَبْدُ اللهِ بَيْعَ تِلْكَ الدَّارِ، فَقَالَ: أَمَا وَاللهِ لَتَنْتَهِيَنَّ عَائِشَةُ عَنْ بَيْعِ رِبَاعِهَا أَوْ لَأَحْجُرَنَّ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: أَوَ قَالَ ذَلِكَ؟ قَالُوا: قَدْ قَالَ ذَلِكَ، قَالَتْ: هُوَ لِلَّهِ عَلَيَّ أَنْ لَا أُكَلِّمَهُ حَتَّى يُفَرِّقَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ الْمَوْتُ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَسیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ خبر پہنچی کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے ان کے ایک گھر کے بارے میں، جو انہوں نے فروخت کر دیا تھا، اعتراض کرتے ہوئے کچھ کہا ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما نے اس گھر کی فروخت کو ناپسند کیا اور کہا: اللہ کی قسم! عائشہ یا تو اپنی جائیدادیں بیچنے سے باز آ جائیں گی یا میں ان پر پابندی لگا دوں گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا انہوں نے یہ کہا ہے؟ لوگوں نے کہا: ہاں، انہوں نے یہ کہا ہے۔ انہوں نے فرمایا: میرے ذمے اللہ کا یہ عہد ہے کہ میں ان سے بات نہیں کروں گی یہاں تک کہ موت ہمارے درمیان جدائی ڈال دے۔
پھر راوی نے مکمل حدیث بیان کی جیسا کہ آگے مذکور ہے۔