المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأسود بن قيس، عن جندب باب: اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1703
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، وَشَرِيكٌ، وَيَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ، قَالَ: شَهِدْتُ الْأَضْحَى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَى نَاسًا قَدْ ذَبَحُوا قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَقَالَ: «مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدِ الذَّبْحَ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ ذَبَحَ فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللهِ»ترجمہ
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں عیدالاضحی کے دن نبی کریم ﷺ کے ساتھ حاضر ہوا، تو آپ ﷺ نے دیکھا کہ کچھ لوگوں نے نماز سے پہلے ذبح کر لیا ہے، تو فرمایا: ”جس نے نماز سے پہلے ذبح کیا ہو وہ دوبارہ ذبح کرے، اور جس نے ذبح نہ کیا ہو وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے۔“