المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأسود بن قيس، عن جندب باب: اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1702
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثنا الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ، قَالَ: شَهِدْتُ أَضْحًى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِالنَّاسِ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ رَأَى غَنَمًا قَدْ ذُبِحَتْ، فَقَالَ: «مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيَذْبَحْ شَاةٍ مَكَانَهَا، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ ذَبَحَ فَلْيَذْبَحْ بِاسْمِ اللهِ»ترجمہ
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں عیدالاضحی کے دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حاضر ہوا، تو آپ ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ بکریاں ذبح کی جا چکی ہیں، تو فرمایا: ”جس نے نماز سے پہلے ذبح کیا ہو وہ اس کی جگہ ایک بکری ذبح کرے، اور جس نے ذبح نہ کیا ہو وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے۔“