المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأسود بن قيس، عن جندب باب: اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1704
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَسْوَدُ، عَنْ جُنْدُبٍ، قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلِمَ أَنَّ نَاسًا قَدْ ذَبَحُوا قَبْلَ الصَّلَاةِ فَخَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ: «مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدْ ذَبِيحَتَهُ، وَمَنْ لَا فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللهِ»ترجمہ
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں عید کے دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حاضر ہوا، تو آپ ﷺ کو معلوم ہوا کہ کچھ لوگوں نے نماز سے پہلے ذبح کر لیا ہے، تو آپ ﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: ”جس نے نماز سے پہلے ذبح کیا ہو وہ دوبارہ ذبح کرے، اور جس نے نہ کیا ہو وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے۔“